’میری بیوی رات کو غیر مردوں کے ساتھ چلی جاتی تھی جس وجہ سے میں یہ شرمناک کام کرنے پر مجبور ہوگیا‘ عرب شہری نے عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ جج بھی گھبرا کر رہ گیا
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) عشق کے ڈسے نامراد عاشقوں کا کسی پر بس نہیں چلتا تو اپنے آپ کو برباد کر لیتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی حال ابوظہبی میں گرفتار کئے گئے اس نشئی کا ہے جس نے نشے کی لت کا ملبہ اپنی اہلیہ کی بے وفائی پر ڈال دیا ہے۔ جب اس شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا تو کہنے لگا کہ ”میری بیوی رات کے وقت غیر مردوں کے ساتھ عیاشی کرنے چلی جاتی تھی جس پر دکھی ہو کر میں نشے پر لگ گیا۔ “
خلیج ٹائمز کے مطابق اس نشئی نے اپنی کہانی پولیس کو سناتے ہوئے بتایا کہ ” کچھ سال قبل بیرون ملک ایک کافی شاپ میں میری ملاقات ایک خاتون کے ساتھ ہوئی۔ وہ وہاں کام کرتی تھی اور مجھے بہت پسند آئی تھی۔ ہم دونوں کے درمیاں دوستی کا تعلق استوار ہو گیا جو محبت اور پھر شادی میں بدل گیا۔ میں اسے اپنے ساتھ لے آیا اور ہمارے ہاں دو بچے بھی ہوئے۔ میرا کام کچھ ایسا ہے کہ مجھے بکثرت سفر کرنا پڑتا ہے لیکن میرے پیچھے میری بیوی نے غیر مردوں کے ساتھ راتیں باہر گزارنا شروع کر دیں۔ جب مجھے اس بات کا پتا چلا تو میرا دل ٹوٹ گیا۔ میں نے اسے بہت سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ باز نا آئی۔ مجبور ہو کر میں نشے کی جانب راغب ہو گیا، ورنہ میں نشئی نا تھا۔“
رپورٹ کے مطابق اس شخص نے نشہ کرنے کے بعد اپنی بیوی پر تشدد بھی کیا۔ مار کھانے کے بعد بیوی پولیس کے پاس پہنچ گئی اور نشئی شوہر کو گرفتار کروا دیا۔ ملزم کے خلاف مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔