نوجوان نے خواتین کی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے درخواست جمع کروادی، لیکن اس حرکت کی وجہ کیا؟ جان کر پوری دنیا کی لڑکیوں کو شدید غصہ چڑھ گیا کیونکہ وہ۔۔۔

نوجوان نے خواتین کی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے درخواست جمع کروادی، لیکن اس ...
نوجوان نے خواتین کی یونیورسٹی میں داخلے کے لئے درخواست جمع کروادی، لیکن اس حرکت کی وجہ کیا؟ جان کر پوری دنیا کی لڑکیوں کو شدید غصہ چڑھ گیا کیونکہ وہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک) لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر منڈلاتے لڑکوں کو تو آپ نے ضرور دیکھا ہو گا مگر چین میں ایک لڑکے نے اس سے ذرا بڑھ کر قدم اٹھا لیا۔ یہ ’ذہین‘ نوجوان داخلے کی درخواست لے کر ویمن یونیورسٹی جا پہنچا اور انٹرویو کے دوران یہ بتانے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی کہ اس حرکت کا اصل مقصد گرل فرینڈ کی تلاش ہے۔
’یانگزی ایوننگ نیوز‘ کے مطابق بیجنگ کی چائنا ویمنز یونیورسٹی میں ہر سال 1500 لڑکیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے لیکن یونیورسٹی کی روایت رہی ہے کہ ہر سال کم ازکم ایک لڑکے کو بھی داخلہ دیا جاتا ہے ۔اس سال درخواست دینے والوں میں یہ انوکھا طالب علم بھی شامل تھا جسے پڑھنے کی بجائے گرل فرینڈ ڈھونڈنے کے لئے داخلہ درکار تھا۔ جب انٹرویو کے دوران اس طالب علم سے پوچھا گیا کہ وہ خواتین کی یونیورسٹی میں کیوں داخلہ لینا چاہتا ہے تو اس کا کہنا تھا ”اس یونیورسٹی میں لڑکیاں بہت زیادہ ہیں۔ اگر میں یہاں پڑھوں گا تو مجھے لڑکی ڈھونڈنے میں کوئی مشکل نہیں ہو گی۔“ اس طالب علم کی ویڈیو چین کے سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور ہر کوئی اس کی صاف گوئی پر اظہار خیال کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ چین کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں صنفی فرق انتہاءکو چھو رہا ہے۔ لڑکوں کو ترجیح دئیے جانے کے سبب ملک میں مردوں کی نسبت عورتوں کی تعداد بہت ہی کم ہو چکی ہے۔ اکثر ممالک میں عورتوں اور مردوں کی تعداد تقریباً برابر ہی ہے لیکن چین کے بعض صوبوں میں عورتوں کی تعداد مردوں کی نسبت 30 فیصد کم ہو چکی ہے۔