ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم بننے کے خواہشمند شہری کی درخواست پر کاروائی ایک ہفتے تک ملتوی کردی

ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم بننے کے خواہشمند شہری کی درخواست پر کاروائی ایک ...
ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم بننے کے خواہشمند شہری کی درخواست پر کاروائی ایک ہفتے تک ملتوی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم بننے کے خواہشمند شہری کی درخواست پر کاروائی ایک ہفتے تک ملتوی کردی ۔شہری کاکہناہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے مجھ سے موزوں شہری نہیں ہے۔

جسٹس شہری مامون رشید نے مرزا شوکت علی بیگ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں الیکشن کمیشن میاں شہباز شریف ،عمران خان اور بلاول بھٹو کو فریق بنایا گیا ہے،درخواسست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جاری ہے تاہم ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتیں نگران وزیراعظم پر تاحال متفق نہیںہیں ،درخواست گزار نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ تینوں سیاسی جماعتوں کا نگران وزیراعظم کے نام پر متفق نہ ہونے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے،درخواست گزارقابل سیاسی اور محب وطن شہری ہے جبکہ اس نے آل پاکستان کانگریس پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بھی بنا رکھی ہے ،فاضل جج نے استفسار کیاکہ آپ نے 2013ءمیں بھی ایسی درخواست کی تھی ،درخواست گزار نے بتایاکہ 2013ءمیں درخواست کے فیصلہ سے قبل نگران وزیراعظم کا تقرر ہوچکا تھا ،عدالت نے درخواست گزار کو 2013ءکا عدالتی حکم نامہ پیش کرنے کے کا حکم دیتے ہوئے مزیدکاروائی ایک ہفتہ تک ملتوی کردی۔