پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بجلی اور صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دائردرخواست پر حکومت کو نوٹس 

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بجلی اور صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ...
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بجلی اور صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دائردرخواست پر حکومت کو نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بجلی اور صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ درخواست میں سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے شعیب خالد اور میاں ندیم احمد ایڈووکیٹس کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں ،درخواست گزار وکلاءنے نشاندہی کی کہ تحصیل سمڑیال تحصیل پسرور تحصیل ڈسکہ اور دیگر اضلاع کے سیکڑوں سکول پانی اور بجلی سے محروم ہیں ،درخواست گزار وکلاءنے قانونی نکتہ اٹھایا ہے کہ سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی آئین کے آرٹیکل 25 (اے )کی خلاف ورزی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو سرکاری سکولوں میںبجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے ۔