کینٹ کچہری :نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست پرمقدمہ کاریکارڈ طلب 

کینٹ کچہری :نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست ...
کینٹ کچہری :نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست پرمقدمہ کاریکارڈ طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سردار نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج 3اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزموں کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت شروع کی توپولیس کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ ملزمان کو نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد نے درخواست ضمانت دائر کی جس پر فاضل جج نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف 4 مختلف دفعات کے تحت تھانہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔