فلم انڈسٹری میں اچھی ساکھ کے لئے معیاری فلموں میں کام کرتا ہوں:نانا پاٹیکر
ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری میں اپنی اچھی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے صرف معیاری فلموں میں کام کرتا ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی میرے پاس سکرپٹ لے کر آتا تو میں خود سے یہ سوال پوچھتا ہوں کہ میں یہ فلم کیوں کروں؟۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت زیادہ فلمیں نہیں کرتا کیونکہ میں لالچی نہیں ہوں ،ہاں اگر لالچ ہے تو عزت کی، جب کبھی میں کوئی ایسا سکرپٹ دیکھتا ہوں جو بہت ہی معیاری ہو تو پھر میں وہ فلم ضرور قبول کر لیتا ہوں۔