ٹیم کی باولنگ اور بیٹنگ دونوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا:جیسن محمد

ٹیم کی باولنگ اور بیٹنگ دونوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا:جیسن محمد
ٹیم کی باولنگ اور بیٹنگ دونوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا:جیسن محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،ہم بیٹنگ ،باولنگ دونوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکے۔
میچ کے اختتام پرگفتگو کرتے ہوئے کپتان ویسٹ انڈیز جیسن محمد کا کہنا تھا کہ ہم شروعات میں وکٹیں حاصل نہیں کرسکے اگراننگ کے آغاز  میں آپ کی ٹیم وکٹیں لینے میں ناکام رہے تو آپ دوسری ٹیم پر دباو نہیں ڈال سکتے۔ان کا کہنا تھ کہ پاکستان ٹیم کے بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔جیسن محمد کا کہنا تھا کہ آنے والے میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرکے ٹیم کو جتوانے کی پوری کوشش کریں گے۔
خیال رہے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 82رنز سے شکست ہوئی تھی،جبکہ سیریز کا آخری میچ کل شام ساڑھے سا ت بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -