3رنز سے سینچری مکمل نہیں ہوئی اس میں میری غلطی ہے:بابر اعظم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ 3رنز سے سینچری مکمل نہیں ہوئی اس میں میری غلطی ہے ، مجھے آخری 2گیندوں میں ’’ہٹ‘‘ کرنا چاہیے تھا لیکن نہیں کرسکا۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر ’’ مین آف دی میچ ‘‘ کا ایوارڈ‘ ‘ حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے بہت اچھا کھیلا لیکن 100رنز پورے نہ ہونے کا غم رہے گا۔انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پچ پر کھڑا ہو کر پورے اوور ز کھیلوں اور یہی بات ذہن میں رکھ کر پرفارم کرتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنی نارمل گیم کھیلتا ہوں اور بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 57گیندوں پر 97رنز بنا کر ناصرف شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا بلکہ ’’ مین آف دی میچ‘‘ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔