لاہور(پ ر)گذشتہ روز لاہور میں پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنٹ سنٹر کے اندر سی پیک کے حوالے سے Think & Grow اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کی۔ اس اجلاس کے اندر ملک کے ممتاز بزنس مین اور صنعت کار شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ Forign Investors کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس میں BGC کے مہمان Doctor Sui نے خطاب کیا ، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے سی پیک اور ون روڈون بیلٹ کے Concept کے اوپر سیر حاصل گفتگو کی۔اس کے بعد Blue Group of Companies کے C.E.O چوہدری سعد نذیر نے اپنے ھاؤسنگ پروجیکٹ بلیو ورلڈ سٹی اور بلیو ٹاؤن سفائر کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو بریف کیا۔ اس تقریب میں انہوں نے سی پیک کے حوالے سے ملک میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا اور سی پیک کے قریب بننے والے ھاؤسنگ پروجیکٹ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سی پیک سے ہونے والی ترقی کے ثمرات کو عوام تک پہنچایا جائے کیونکہ تمام پاکستانیوں کا حق ہے کہ وہ سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔