جہانگیر ترین کابینہ کے اجلاس میں کس لئے آئے ؟ وفاقی وزیر فیصل واڈا کی وضاحت

جہانگیر ترین کابینہ کے اجلاس میں کس لئے آئے ؟ وفاقی وزیر فیصل واڈا کی وضاحت
جہانگیر ترین کابینہ کے اجلاس میں کس لئے آئے ؟ وفاقی وزیر فیصل واڈا کی وضاحت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ جہانگیر ترین زراعت پر اپنی ماہرانہ رائے دینے کیلئے کابینہ میں آئے تھے ،وہ کابینہ میں کوئی فیصلے کرنے نہیں آئے تھے،کابینہ میں کوئی مداخلت نہیں کررہے ، جہانگیر ترین کی قابلیت کی وجہ سے کابینہ اجلاس میں بلایا تھا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ جہانگیر ترین زراعت پر اپنی ماہرانہ رائے دینے کیلئے کابینہ میں آئے تھے ،وہ کابینہ میں کوئی فیصلے کرنے نہیں آئے تھے،کابینہ میں کوئی مداخلت نہیں کررہے ، جہانگیر ترین کی قابلیت کی وجہ سے کابینہ اجلاس بلایا تھا ، وہ آئے اور زراعت کے حوالے سے اپنی ماہرانہ رائے دیکر چلے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر ہمیں غلط کام کا کہہ ہی نہیں سکتا ،وزیراعظم نے جہانگیر ترین کوکابینہ میں 15منٹ بریفنگ کیلئے بلایا تھا ، جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے لئے بہت کچھ کیا ،ان کی قابلیت کی وجہ سے کابینہ اجلاس میں بلایا تھا، ہم نے جہانگیر ترین کی نا اہلی کا کبھی دفا ع نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف وزیر اعظم عمران خان کے ماتحت ہیں، ہم نے 37ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے ۔

مزید : قومی