27فروری کو تھنڈر نے طیارے گرائے،بھارت اپنی خواہش سے ایف سولہ چن لے: ترجمان پاک فوج

27فروری کو تھنڈر نے طیارے گرائے،بھارت اپنی خواہش سے ایف سولہ چن لے: ترجمان پاک ...

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر )بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستانی F16طیاروں کے استعمال پر بھارتی الزام کے معاملے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ دونوں بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے جبکہ کنٹرول لائن پر کارروائی جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے پاکستانی حدود سے کی ۔27فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔جب 2بھارتی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر ایف 16طیارہ استعمال ہوا تب بھی 2بھارتی طیارے ہی نشانہ بنے ، جب بھارتی طیارے ہماری حدودہوئے تب F-16سمیت تمام طیارے فضاء میں تھے ، بھارت اپنی خواہش کے مطابق ایف 16 کا انتخاب کرلے، نتیجے پر فرق نہیں پڑتا پاکستان اپنے دفاع میں ہر قسم کی صلاحیت کے استعمال کا حق رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر

مزید : صفحہ اول