جی ایچ کیو میں ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ 8 اپریل تک موخر کر دی گئی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو دی جانے والی بریفنگ 8 اپریل تک موخر کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کنٹرول لائن کی صورتحال پر ر 4 اپریل اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دینی تھی جو اب 8 اپریل کو ہوگی۔یہ آرمی چیف کی پارلیمنٹرینز کو دوسری بریفنگ ہوگی، اس سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو 27فروری کو پارلیمنٹ میں منعقدہ ان کیمرہ سیشن میں بریفنگ دی گئی تھی ۔
بریفنگ موخر