پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے عمران کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے! شہباز شریف

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے عمران کے ہاتھ کیوں نہیں ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے!۔اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔

شہبازشریف

مزید : صفحہ اول