پیپلز پارٹی بی ایس آئی پی کے نام کی تبدیلی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیگی

پیپلز پارٹی بی ایس آئی پی کے نام کی تبدیلی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیگی

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کا م معاملہ پارلیمان میں اٹھانے جبکہ دیگر اپو ز یشن جماعتوں کی مشاورت سے متفقہ قرار داد جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ اندرون سندھ کے موقع پر اپنے اتحادی جی ڈی اے کی جانب سے مطالبے پر بینظیر انکم سپورٹ پرو گر ام کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کی اتھا جس کی پیپلزپارٹی نے بھرپور مخالفت کی اور اب اس نے تبدیلی نام کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے متفقہ قرار داد لائی جائیگی۔ وزیراعظم کے بیان کیخلاف پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے بی آئی ایس پی سے متعلق قرار داد تیار کرلی ہے اور انکا کہنا ہے شہید بینظیر بھٹو وزیراعظم رہ چکی ہیں اور حکومت پارلیمان سے منظور شدہ قانون میں تبدیلی نہیں لاسکتی قرار داد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید : صفحہ اول