وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا،19نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا،19نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا، اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ، کابینہ انڈین پریمیئر لیگ کے میچز دکھانے پر پابندی لگانے کی حتمی منظوری دے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں بے قاعدگیوں کی رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگی۔ کابینہ سماجی تحفظ اورخاتمہ غربت کی نئی وزارت کے قیام کی منطوری بھی دے گی۔نیشنل انڈسٹریل ریلشنز کمیشن کے تین ارکان کی تقرری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ پی ائی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کی منظوری اورآئی پی او بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔کابینہ سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کی تقرری کی منظوری بھی دیگی۔ حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین توانائی منصوبوں پر معاہدوں کی توثیق جائے گی ،کابینہ ویژن ائیر کے لائسنس میں توسیع کی منظوری کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ماہانہ اتار چڑھاو کا بھی جائزہ لے گی۔مختلف اداروں اور وزارتوں کے دیگر ممالک سے معاہدوں کی منظور ی بھی دی جائے گی۔کراچی گارمنٹس سٹی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے ۔

وفاقی کابینہ

مزید : صفحہ اول