بھارتی الیکشن ، 75فیصد عوام نریندرمودی کیخلاف ووٹ دینگے،ڈیجیٹل سروے

بھارتی الیکشن ، 75فیصد عوام نریندرمودی کیخلاف ووٹ دینگے،ڈیجیٹل سروے

اسلام آباد(صباح نیوز)عام انتخابات میں 75فیصد عوام مودی کے خلاف ووٹ دیں گے، بھارتی ویٹ سائٹ کا کہنا ہے کہ اس بار عام انتخا بات میں 75فیصد عوام مودی کے خلاف ووٹ دیں گے۔بھارت میں عام انتخابات کا آغاز رواں ماہ کی 11اپریل سے ہو رہا ہے، انتخابات سے قبل انتخابی مہم عروج پر ہے، بھارتی ویب سائٹ ریڈیف کے سروے کے مطابق 75 فیصد عوام حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے اس لیے مودی سرکار کے لیے یہ الیکشن جیتنا آسان نہ ہوگا۔ ووٹنگ سے محض 2روز قبل کانگرس کے صدر راہول گاندھی اور وزیر اعظم مودی کے درمیان دو بدو مباحثہ ہوگا۔

ڈیجیٹل سروے

مزید : صفحہ اول