نابینا افراد پھر سڑکوں پر نکل آئے

نابینا افراد پھر سڑکوں پر نکل آئے

لاہور (آن لائن) صوبائی درالحکومت لاہور کے نابینا افراد ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مطاہرہ اور دھرنا دیتے ہوئے ٹریفک بند کر دی۔ احتجاجی نابینا افراد کا موقف تھا کہ حکومت ایم اے پاس نابینا افراد کو ملازمتیں دے کر ان سے گٹر صاف کروا رہی ہے۔ جو سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی سمیت صوبے کے تمام سرکاری محکمہ جات میں نابینا افراد کا دو فیصد صد کوٹہ مقرر کیا جائے اور وہ نابینا فراد جو کوئی کام کرنے کے اہل نہیں ان کے آنکھوں سے تندرست بچوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں۔

احتجاج

مزید : صفحہ اول