پہلے ہی مہنگائی کا جن بے قابو، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ، تاجر ، گرانی سے قوت خرید جواب دے چکی ، شہری

پہلے ہی مہنگائی کا جن بے قابو، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا ...

لاہور(آئی ا ین پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے سے دنیا کو پیغام مل گیا ہے،دنیا اب ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے،پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی حاصل کی،ضرب عضب اورآپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا،نئے پاکستان کی پالیسی نے بین الاقوامی دنیا میں ملک کو مستحکم کیا،مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہونا چاہئے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے،پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا واضح پیغام دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں اب ایک نیا پاکستان بنانے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور اب ہماری نئی نسل کو مت چھیڑنا۔ ہم مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھی مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان اس وقت خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور دنیا اب ایک بدلتا ہوا پاکستان دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی سفارتخانے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور واضح م موقف دیا کہ ہم امن چاہتے ہیں جب کہ ہم اپنے ملک کا دفاع بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے نوجوانوں سے متعلق کہا کہ اگر 18سال کا نوجوان ووٹر نہ ہوتا تو میں آج سٹیج پر نہ ہوتا۔

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ آخر