عوام کے تحفظ اور عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا، شہریار آفریدی

عوام کے تحفظ اور عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا، شہریار آفریدی

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے واضح کیاہے کہ عوام کے تحفظ اور عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں برداشت کیا جائیگا،اسلام آباد انتظامیہ سکیورٹی اور ٹریفک کو مزید بہتر بنائے ۔ پیر کو وزیر داخلہ مملکت شہریار آفریدی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، سی ڈی اے چیئرمین، ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی سیکورٹی بھی موجود تھے۔دارلحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی، ٹریفک اور سی ڈی اے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی۔شہریار آفریدی نے ہدایات جاری کیں کی سیکورٹی اور ٹریفک کو مزید بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے تحفظ اور عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں برداشت کیا جائیگا۔

مزید : صفحہ آخر