پی ٹی آئی والے طاقت کے نشے میں ہیں،ہم انہیں نام نہیں بدلنے دیں گے

پی ٹی آئی والے طاقت کے نشے میں ہیں،ہم انہیں نام نہیں بدلنے دیں گے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایسا کرنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دے گی بے نظیر شہید نے پاکستان کے لئے جو خدمات دی ہیں اس کا اعتراف پاکستانی عوام ہی نہیں بلکہ بیرونی دنیا کے جدوجہد کرنے والے سیاسی لوگ بھی کرتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے پی ٹی آئی چونکہ ایک سیاسی جماعت نہیں ہے اور جدوجہد سے اس جماعت کا دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے یہ جماعت جدوجہد کرنے والے لوگوں کو طاقت کے نشے میں کچلنا چاہتی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے طاقت کے نشے میں چور ہو کر آئین و قانون کے ساتھ بھی کھیلنا چاہتے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا اور ہم یہاں پر سابقہ حکومت (ن) لیگ کی بھی تعریف کرنا چاہیں گے کہ انہوں نے بھی بی بی شہید کی خدمات کے اعتراف میں اس پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی تھی ۔

مولا بخش چانڈیو

مزید : صفحہ آخر