بتایا جائے عوام کے پیسے سے بنائے ہیلتھ کارڈ کا نام انصاف ہیلتھ کارڈ کیوں رکھا ؟

بتایا جائے عوام کے پیسے سے بنائے ہیلتھ کارڈ کا نام انصاف ہیلتھ کارڈ کیوں رکھا ...

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید پاکستان کی ایک عظیم لیڈر تھیں اور ان کی پاکستان میں سیاسی حوالے سے بڑی خدمات بھی ہیں ہمارے قائد میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں بھی ان کے نام سے شروع کئے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام اسی لئے تبدیل نہیں کیا تھا بلکہ میاں نواز شریف نے اپنی حکومت میں اس کے فنڈز میں اضافہ بھی کیا تھا ہم پی ٹی آئی کواس کے نام کی تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بتائے کہ اس نے حکومت کے پیسے سے شروع کردہ اپنے ہیلتھ کارڈ کا نام انصاف ہیلتھ کارڈ کیوں رکھا اور اس کارڈ کا رنگ بھی اپنی پارٹی کے پرچم جیسا کیوں بنایا اصل سیاست تو پی ٹی آئی کررہی ہے پی ٹی آئی شروع دن سے ہی اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے جسکی ہم ہر گز بھی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر