مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی حکومت محاذآرائی والے معاملات کو کیوں چھیڑ رہی ہے

مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی حکومت محاذآرائی والے معاملات کو کیوں چھیڑ رہی ...

اے این پی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ حکومت طے شدہ ایشوز کو کیوں چھیڑ رہی ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی منظوری سابقہ اسمبلی نے متفقہ طور پر دی تھی اور اس وقت کسی نے بھی اس پروگرا م پر اس لئے اعتراض نہیں کیا تھا کہ یہ پروگرام بے نظیر شہید کے نام پر ضرور ہے لیکن اس میں امداد تو ملک کی غریب عوام کی ہورہی ہے اور بالخصوص بیوہ خواتین کواس پروگرام سے بڑے فوائد حاصل ہو رہے ہیں ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ اے این پی اس ایشو پر پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کواس پروگرام کا نام بدلنے کی اجازت نہیں دے گی حکومت اپوزیشن سے محاز آرائی کرنے کی بجائے عوام کو ڈلیور کرے یہی اس کیلئے بہتر ہو گا۔

زاہد خان

مزید : صفحہ آخر