آصف زرداری کرمنل مائنڈ، 18ویں ترمیم سیاسی ایشو کے سوا کچھ نہیں: وزیر پٹرولیم

آصف زرداری کرمنل مائنڈ، 18ویں ترمیم سیاسی ایشو کے سوا کچھ نہیں: وزیر پٹرولیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا ( آئی این پی)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کرمنل مائنڈ ہیں،اٹھاوریں ترمیم کی بات سیاسی اشو کے سوا کچھ نہیں،فوجی عدالتوں کی توسیع پر اپوزشین کی جانب سے رکاوٹ اس سوچ کی عکاسی ہے کہ اپوزشین دہشتگردوں اور ملک دشمن قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے،نیشنل ایکشن پلان میں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کیاتھاکہ فوجی عدالتیں قومی مفاد میں ہیں،پٹرولیم مصنوعات میں اوگرا کی سفارشات کے بر عکس پچاس فیصد کم قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی،تقابلی جائزہ لیا جائے تو ساوتھ ایشن ریجن میں شامل ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہم سے کہیں زیادہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا میں دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اور ایم ایس ، ایڈمنسٹریشن سے بہتری کے لئے تجاویز لیں،وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کریں گے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، رہائشی بلاک کو شفٹ کیا جائے گا اور احاطہ ہسپتال میں رہائشی بلاک کو ہسپتال میں شامل کیا جائے گا،آبادی کی بڑھتی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو چالیس بستروں سے بڑھا کر سو بستروں تک پہنچایا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سمندر میں ڈرلنگ کا عمل جاری ہے انشا اللہ قوم کو تیل اور گیس کے نئے زخائر دریافت کرنے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی،انہوں نے بتایا کہ دنیا کی دو بڑی کمپنیاں سمندر میں ڈرلنگ کر رہی ہیں جس کا تخمینہ 75 ملین ڈالرزکے لگ بھگ ہے،امریکن کمپنی ایکزن موبل اور یورپین کمپنی ای این آئی ہیں جو سمندر میں تیل اور گیس کے زخائر کے لئے کام کر رہی ہیں ، یہ بلندڑ نہیں بلکہ بلنڈر تو سابقہ دور حکومت میں حکمران کرتے رہے، سمندرکے زیر زمین پانچ ہزار پانچ سو میٹر ٹارگٹ کیا گیا ہے،ہمارا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زیر زمین بہت سے خزانے رکھے ہیں ہماری نیتیں صاف ہیں انشا اللہ ہمیں کامیابی حاصل ہوگی،قوم کو سابقہ ادوار میں منافق اور کرپٹ حکمران دھوکہ دیتے رہے ،اسی لئے آج انکا یہ حشر ہوا ہے،ہم نے قوم کو ہمیشہ سچ بتایا،نواز شریف کے اندرون ملک علاج کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے بیس کروڑ عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور اپنی ذات آئی تو باہر علاج کرانے کے لئے ضمانت لے لی،ایسی گندی سیاست اور گندی سوچ پر ہم لعنت بھیجتے ہیں جس میں مفادات کی سیاست کارفرما ہو،اٹھاوریں ترمیم پر اپوزیشن کے وایلے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں،اٹھاوریں ترمیم پر وایلا صرف سیاسی اشو ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹ پڑھ کر کسی بھی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،چوری ڈاکے اور لوٹ مار کرنے میں ہائی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ،فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ تھاکہ فوجی عدالتیں قومی مفاد میں ہیں،اگر اپوزشین فوجی عدالتوں کی توسیع میں رکاوٹ ڈالتی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ اپوزیشن دہشتگردوں کے ساتھ کھڑی ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالتوں نے جو کام کیا اس سے قوم نے سکھ کا سانس لیا ہے،دہشتگردی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے،اب اگر اپوزشین اسکی نفی کرتی ہے تو اسکا واضح مطلب ہے کہ اپوزشین ملک میں دہشتگردی چاہتی ہے،اپوزیشن دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے ساتھ کھڑی ہے،پوری قوم اپوزیشن کی اس گھٹیا سوچ کو مسترد کرتی ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا و دیگر آفیشلز بھی موجود تھے، دورہ کے موقع پرایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر حواریہ محسن نے انیں مکمل بریفنگ دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -