ق لیگی ورکر آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں،چودھری پرویز الٰہی

ق لیگی ورکر آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں،چودھری پرویز الٰہی

ساہیوال(بیورو رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چو ہدری پر ویز الہیٰ سے میاں اللہ یار گڈگور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ پنجاب اور سہیل احمد چیمہ مر کزی صدر ایم ایس ایف کی ملاقات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال میں چو ہدری پر ویز الہیٰ نے کہا کہ ورکر تیار ہو جائیں آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں انشاء اللہ مسلم لیگ پنجاب میں نمایاں کردار ادا کرے گی اور واضح بر تری حاصل کرے گی کیونکہ ہمارا سابقہ دور عوام کے سامنے منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہم اللہ پاک کی رحمت سے صوبے چار چاند لگا دئے تھے جس کا آکر نواز شریف اور شہباز شریف نے بیڑا غرق کر دیا ہے ۔ہم نے ایک سو ارب خزانہ میں چھوڑا تھا اور شریفوں نے صوبے کو تباہ کر دیا ہے انشاء اللہ ہم وزیرا عظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں پورے پاکستان کو تر قی کی راہ پر گامزن کریں ۔سابقہ دور میں جس طرح صوبے کے لئے محنت کی تھی اب پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

پرویز الٰہی

مزید : صفحہ آخر