لینڈ مارک کمیونیکیشن اور ٹریول مارٹ کے زیر اہتمام دوروزہ پاکستان ٹورازم سمٹ آج ہو گی

لینڈ مارک کمیونیکیشن اور ٹریول مارٹ کے زیر اہتمام دوروزہ پاکستان ٹورازم سمٹ ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)لینڈ مارک کمیونیکیشن اور ٹریول مارٹ کے زیر اہتمام دوروزہ پاکستان ٹورازم سمٹ آج جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گی،پاکستان میں ٹورازم کا مستقبل ٹور ازم اور مختلف ،ٹورازم کی اہمیت ،پاکستان کا سنہرہ مستقبل،ٹوراز م اور مختلف عنوانات کے تحیت سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،دو روزہ پاکستان ٹور ازم سمٹ میں ٹریول ٹریڈ ٹور ازم ائیر لائنز کے علاوہ حج آرگنائزر ،ٹریول ایجنٹ اور ٹورازم سے وابستہ انڈسٹریز کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے ،صوبوں میں ٹور ازم کی پالیسی اور عمل درآمد کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئیں گے،دو روزہ ایکسپو میں سوال ،جواب کی نشستیں بھی ہوں گی،حج و عمرہ کے حوالے سے چےئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ سے بھی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سمٹ

مزید : صفحہ آخر