ملک میں اگلے دو دن تک موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
لاہور(نیوز رپورٹر)ملک میں اگلے دو دن تک موسم خشک اور گرم رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق پورے ملک کی طرح صوبائی دارلحکومت میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے اور اگلے دنوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا اور گرم ہوا چلنے کا بھی امکان ہے محکمہ موسیمیات کے مطابق اس سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ گرمی پڑے گی اور دھوپ کی تیزی میں بھی اضافہ ہوگا اس لئے اس حوالے سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر دوپہر کے وقت ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلا جائے آئندہ چند روز تک بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
موسم