وزیر خزانہ سے قطر انویسمنٹ اتھارٹی کے وفد کی ملاقات ، ہاؤسنگ، توانائی سیاحت اور ائیرپورٹ کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار

وزیر خزانہ سے قطر انویسمنٹ اتھارٹی کے وفد کی ملاقات ، ہاؤسنگ، توانائی سیاحت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خزانہ اسد عمر سے قطر انویسمنٹ اتھارٹی کے وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں ہاؤسنگ توانائی سیاحت اور ائیرپورٹ کی تعمیر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے اقطر انویسمنٹ اتھارٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد کی سربراہی علاقائی سرمایہ کاری شعبے کے سربراہ شیخ فیصل بن ثانی الثانی کر رہے تھے۔وزیر خزانہ نے حکومت کی طرف سے معیشت کے استحکام اور کاروبار میں آسانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔قطری وفد نے ہاوسنگ توانائی سیاحت اور ائیرپورٹ کی تعمیر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -