لاس اینجلس ،نامعلوم شخص کی فائرنگ سے امریکی گلوکار ہلاک،3زخمی

لاس اینجلس ،نامعلوم شخص کی فائرنگ سے امریکی گلوکار ہلاک،3زخمی

لاس اینجلس(آئی این پی) امریکی ریاست لاس اینجلس میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے گلوکار نیپسی ہسل ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق 33 سالہ گلوکارپر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے کپڑوں کے سٹور کے سامنے موجود تھے۔ نیپسی ہسل کو ایک سے زائد گولیاں لگیں اور فائرنگ سے دیگر3 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔امریکی گلوکار کو مقامی وقت کے مطابق شام 3بج کر20 منٹ پر نشانہ بنایا گیا۔ گولیوں کی زد میں آکر تین لوگ زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا لیکن نیپسی ہسل چل بسے۔لاس اینجلس کے میئر نے اپنے ٹویٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردی تمام متاثرین کے ساتھ ہیں، میری ٹیم غم کے ان لمحات میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کررہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کا تاحال پتا نہیں چل سکا تاہم تلاش جاری ہے۔

فائرنگ

مزید : صفحہ آخر