انتخابی مہم میں مودی کے حواس باختگی ، پلوامہ واقعہ پر پاکستان مشکل سے دوچار کاشوشہ چھوڑ دیا

انتخابی مہم میں مودی کے حواس باختگی ، پلوامہ واقعہ پر پاکستان مشکل سے دوچار ...

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا انتخابی مہم میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ جاری ہے،گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس کے ذر یعے 500مقامات پرچوکیداروں سے خطاب کیا اور کہا کانگریس پاکستان کے بیانیہ کی ترویج کر رہی ہے، پلوامہ پر پاکستان مشکل کا شکار ہے اسیلئے ابھی تک کسی کوحملے کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان بالاکوٹ میں تعمیر نو کر رہا ہے تا کہ لوگوں کو دیکھایا جا سکے بالاکوٹ کی عمارت ابھی بھی قائم ہے۔ پاکستان کیساتھ جھگڑے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے اپنے حال پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ اب تک اس کیساتھ جھگڑے پربہت وقت ضائع کیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستا ن کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ مودی سرکار نے انتخابات میں جیت کیلئے پاکستان کا نعرہ بھی چوری کرلیا، نیا بھارت کے نعرے کیساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ سے کیا ۔ جہا ں انہوں نے کہا تھا وہ ایک نئے بھارت کی تعمیر چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو گزشتہ الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں اتر پردیش سے حاصل ہو ئی تھیں۔واضح رہے بھارت میں اگلے پارلیمانی انتخابات کے طویل سلسلے کا آغاز گیارہ اپریل سے ہوگا۔

مودی حواس باختگی

نئی دہلی (آن لائن)بزدل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر اپنے ملک کے عوام سے پاکستان سے حالیہ کشیدگی میں ہزیمت پر خفت مٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھک ماردی ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں جنرل بپن راوت کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ ہوئی تو ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے،سرحدوں پر ہونیوالی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا جائیگا۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنے فوجیوں کو مخا طب کرتے ہوئے کہاوہ خود کومضبوط بنائیں اور پاکستان کو بھر پور جواب دیں۔ رواں سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ہم پاکستان کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔

بھارتی آرمی چیف

مزید : صفحہ آخر