پاکستان کا معذور افراد کیلئے وژن انتہائی مثبت،عامر محمود

پاکستان کا معذور افراد کیلئے وژن انتہائی مثبت،عامر محمود

اسلام آباد(آئی این پی ) وفا قی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا معذور افراد کی بحالی اور ان کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بارے وژن ترقی پسند اور بڑا مثبت ہے۔پاکستان نے معذور افراد کو معا ونتی آلات کی فراہمی کے سلسلہ میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفارت خا نہ کی طر ف سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معا شرے کامفید حصہ بنانے کے لیے مسلسل تحقیق نا گزیرہے۔حکومت پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی دوراندیشن قیادت میں معذ ور وں کی حالت زار میں بہتری لانے میں اپنا کردار جاری رکھے گی اوراس ضمن میں پروگرامز اور حکمت عملیاں بنانے کے ساتھ ساتھ تحقیق اور ترقی کو مضبو ط بنائے گی۔حکومت پاکستا ن اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس نوبل کاز کے لیے تمام ممکن کو ششیں کررہی ہے۔وزیر صحت نے کہا پاکستان کے لیے یہ بھی بڑی قابل فخر بات ہے کہ پاکستان نے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز2019میں کابل ذکر کامیابی حاصل کی ۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے 92 اتھلیٹس ملک و قوم کو چز اپنے خاندانوں اور حامیوں کے لیے باعث فخر بنے اور ثابت کیاکہ پاکستان کھیلوں کے میدان میں جیسے چاہے کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔اور ان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے اپنی مہارتوں کا ابو ظہبی میں مظاہرہ کیا۔میں اس موقع پر متحدہ عر ب امارات کے نائب وزیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس تقر یب میں شر کت کی۔ وفاقی وزیر صحت نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبیدالجابی سے اظہار تشکر کیا۔ خصوصی افرادمیں مصنوعی اعضاء کی تقسیم کے نیک کام پر عرب امارات کے نائب وزیر برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون احمد عبدالر حمن کا بھی شکر گزار ہوں ۔

عامرمحمودکیانی

مزید : صفحہ آخر