توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین میونسپل کمیٹی مریدکے کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین میونسپل کمیٹی مریدکے کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرچیئرمین میونسپل کمیٹی مریدکے شیخ شبیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے سینٹری ورکر فرزانہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ انہیں ریگولر نہیں کیا گیا،عدالت کے 26 نومبر 2018ء کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہاہے،چیئرمین ایم سی مریدکے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

توہین عدالت

مزید : علاقائی