سینئر کمرشل اسسٹنٹ کی درخواست پر جی ایم ریلوے کو فیصلہ کا حکم

سینئر کمرشل اسسٹنٹ کی درخواست پر جی ایم ریلوے کو فیصلہ کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکستان ریلوے کے سینئرکمرشل اسسٹنٹ کی درخواست دادرسی کے لئے جی ایم پاکستان ریلوے کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے ۔درخواست گزار شاہ رخ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے والدبھی ریلوے میں ملازم تھے،انہیں ریلوے آفیسر کالونی میں سرکاری رہائش گاہ الاٹ ہوئی ،والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس نے رہائش گاہ الاٹ کرنے کے لئے درخواست دی،رہائش گاہ الاٹ کرنے کی بجائے اسے خالی کرنے کا نوٹس دے دیا گیا ہے، نوٹس کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کو رہائش گاہ الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔

فیصلہ کا حکم

مزید : علاقائی