ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور رجسٹرار ہائیکورٹ کی شجر کاری مہم

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور رجسٹرار ہائیکورٹ کی شجر کاری مہم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیاہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے لاہور ہائیکورٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کے ہمراہ لاء آفسران موجود تھے، احمد اویس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شجرکاری مہم کے ماحولیات پر اچھے اثرات مرتب ہونگے، جبکہ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ ضلع لاہور میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز نے بھی پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا،اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے ہمراہ سیشن جج خالد نواز ، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نذیر احمد گجانہ اور صدر لاہور ہائیکورٹ بار چوہدری حفیظ الرحمن تھے، سیشن جج لاہورنے شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نئے درخت لگانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پودے لگائے

مزید : علاقائی