ماحولیاتی آلودگی ،سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو فیصلہ کر نے کا حکم

ماحولیاتی آلودگی ،سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو فیصلہ کر نے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے لکھو ڈیر میں ماحولیاتی آلودگی پھلانے والے پلانٹ کی تنصیب کے خلاف دائردرخواست سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو بھجوا تے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے ۔درخواست گزار محمد اعجاز سمیت دیگر 4درخواستوں گزاروں کاموقف تھا کہ اکرام الحق نامی شہری نے ایکو انوائرمیٹنل ویلفیئر پلانٹ لگا یا ہے ،جس سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوئے کا خدشہ ہے،اس پلانٹ کی تنصیب کے لئے این او سی بھی نہیں لیا گیا،رہائشی علاقے میں یہ پلانٹ نہیں لگایا جا سکتا،پلانٹ کو بند کرنے کا حکم دیا جائے۔

لکھو ڈیر

مزید : علاقائی