اسماتشددکیس،شوہرسمیت ساتھی ملزم جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسماتشددکیس،شوہرسمیت ساتھی ملزم جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیاء نے دوستوں کے سامنے رقص نہ کرنے پراپنی بیوی اسماء عزیزکو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملوث شوہرفیصل سمیت ساتھی ملزم ارشدکو14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوادیاہے۔متاثرہ خاتون بھی گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئیں۔تھانہ کاہنہ پولیس نے گزشتہ روز ملزم شوہر فیصل اور ساتھی ملزم کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کوبتایاگیاکہ ملزمان سے بال کاٹنے ولی مشین،تشدد میں استعمال ہونیوالا پائپ برآمد کرلیاہے۔ملزمان سے مزید تفتیش نہیں کرنی۔انہیں جیل بھجوادیاجائے۔جس پرفاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔خاتون کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کی بھِی کوشش کی اقدام قتل کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

ملزمان کے وکیل نے کہاکہ جرم قابل ضمانت ہیں۔ملزموں کوضمانت پر رہائی دی جائے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعددونوں ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے۔

مزید : علاقائی