گلبرگ،صدیق سنٹرمیں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان جل گیا

گلبرگ،صدیق سنٹرمیں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر )گلبرگ میں صدیق ٹریڈ سنٹر کے تھرڈفلورپرآگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کیمطابق کال سنٹر کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا جبکہ پلازے میں آتشزدگی سے دھواں پھیل گیا۔پلازے میں موجود لوگوں نے بھاگ کراپنی جانیں بچائیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے۔2گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید :

علاقائی -