بیرون ممالک ڈالرسمگلنگ کے مجرم کوایک ماہ قید5لاکھ جرمانہ

بیرون ممالک ڈالرسمگلنگ کے مجرم کوایک ماہ قید5لاکھ جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم خاقان بابر نے امریکی ڈالر اور سعودی ریال شارجہ لے جانے کے الزام میں گرفتار مجرم محمد نواز کو ایک ماہ قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے ۔عدالت میں کسٹم پولیس نے محمد نواز کو پیش کیاتھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ امریکی ڈالر اور سعودی ریال جن کی مالیت 17لاکھ روپے بنتی ہے شارجہ لے کرجا رہا تھا۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے ۔

مزید : علاقائی