لڑکی سے بداخلاقی ،مراتب پرفردجرم عائد،ملزم کاصحت جرم سے انکار

لڑکی سے بداخلاقی ،مراتب پرفردجرم عائد،ملزم کاصحت جرم سے انکار

لاہور(نامہ نگار)لڑکی سے بداخلاقی کے الزام میں گرفتار ملزم مراتب علی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔صنفی تشدد کورٹ کے جج رحمت علی نے ملزم مراتب علی کی عدالت میں ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔فاضل جج نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادت کے لئے طلب کرلیاہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں کرن نامی بچی سے بداخلاقی کا مقدمہ درج کررکھاہے۔ملزم مثاترہ بچی کا ہمسایہ تھا۔اس نے بچی کو گھر میں اکیلا پا کر اس سے بداخلاقی کی کوشش کی تھی۔

مزید : علاقائی