عدالتی حکم عدولی پر2 ایس ایچ اوز کی تنخواہیں تاحکم ثانی بند کرنیکاحکم

عدالتی حکم عدولی پر2 ایس ایچ اوز کی تنخواہیں تاحکم ثانی بند کرنیکاحکم

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن نوید رضا بخاری نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر 2 ایس ایچ اوز کی تنخواہیں تاحکم ثانی بند کرنے کاحکم دے دیاہے۔ عدالت نے زیرسماعت مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او فیصل ٹاؤن شیخ حماد اختر اورایس ایچ او لوہاری گیٹ خالد اسلم کی تنخواہیں تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کیاہے۔فاضل جج نے سی پی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ دونوں ایس ایچ اوز کو عدالت میں پیش کرنے کا پابند بنائیں۔علاوہ ازیں فاضل جج نے ایک دوسرے مقدمہ میں محکمہ اوقاف میاں میر دربار کے سابق منیجر بدرحیات کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔ملزم پر دربار میاں میر کے گلے کی رقم خوردبرد کرنے اور گلے کی چابی دوسرے منیجر کو دے کر نہ جانے کا مقدمہ درج ہے۔

مزید : علاقائی