صوبائی دارالحکومت : ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت : ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مسلح ڈاکووں نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کرعبداللہ اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 75ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر کامران اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ کاہنہ کے علاقے میں 4موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسرار اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے30ہزار روپے نقدی و زیورات، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو معراج اور اسکی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،مغلپورہ کے علاقے ڈاکو زبیراور اسکی فیملی سے2لاکھ 35ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،سمن آباد میں مسلح ڈاکو اویس اوراسکی فیملی سے 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اکرم سے 60ہزار اور موبائل فون، ہربنس پورہ سے ڈاکو سفیان سے45ہزار نقدی اور موبائل فون،راوی روڈ میں رؤف سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 25ہزار نقدی اور موبائل فون، فیکٹری ایریا سے ڈاکو گن پوائنٹ پر شمریز سے 16ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ باٹا پور اور فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں اور مزنگ،شیراکوٹ اور لیاقت آبادکے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی