ٹریفک حادثہ میں زخمی ڈولفن اہلکاردم توڑگیا،سپردخاک

ٹریفک حادثہ میں زخمی ڈولفن اہلکاردم توڑگیا،سپردخاک

لاہور(کر ائم رپورٹر )گارڈن ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا ڈولفن فورس کا اہلکار ساجد زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کینال روڈ انڈر پاس کے قریب ٹرک نے ڈولفن کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی تھی۔ شہیدکانسٹیبل محمدساجد کی ڈولفن ہیڈ کواٹرز والٹن میں نمازِ جنازہ اداکی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر،ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیٹن(ر) مستنصر فیروز،ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر،ایس پیز،ڈی ایس پیزڈولفن سکواڈ سمیت افسران و اہلکاروں کی کثیر تعدادنے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے مرحوم کے ورثا ء سے اظہار افسوس کیا ۔

نمازِ جنازہ کے بعد پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی اورمحمدوقاص نذیر نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزید : علاقائی