واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی، ملازمین کی درخواستوں پر چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو فیصلہ کا حکم

واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی، ملازمین کی درخواستوں پر چیئرمین سٹیٹ لائف ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سٹیٹ لائف کارپوریشن کے ملازمین کی درخواستیں چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجواتے ہوئے درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے ،جسٹس عائشہ اے ملک نے غلام عباس سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاتھا کہ غیر حاضری پر انہیں نوکریوں سے نکال دیا گیا،سپریم کورٹ نے انہیں تمام واجبات سمیت بحال کر دیا،اب انہیں واجب الاد تنخواہیں اور واجبات ادا نہیں کئے جا رہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ تنخواہیں اور واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

چیئرمین سٹیٹ لائف

مزید : علاقائی