صاف پانی کیس،وسیم اجمل،قمراسلام سمیت 10ملزمان کی سماعت 16اپریل تک ملتوی

صاف پانی کیس،وسیم اجمل،قمراسلام سمیت 10ملزمان کی سماعت 16اپریل تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے صاف پانی کیس میں ملوث سابق چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل اور سابق ایم این اے انجینئر قمر اسلام سمیت 10ملزمان کے ریفرنس کی سماعت16اپریل تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت میں چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل، سابق ایم این اے انجینئر قمر اسلام سمیت 10ملزموں کوپیش کیا گیا۔گزشتہ روز فاضل جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کیس کی کارروائی نہ ہوسکی ۔ڈیوٹی جج نے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد انہیں دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔اس ریفرنس میں3 ملزمان مفرور ہیں۔ملزموں پرصاف پانی منصوبے میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی