باٹا پور،کھیتوں سے انسانی ڈھانچہ برآمد،علاقہ میں خوف ہراسپھیل گیا

باٹا پور،کھیتوں سے انسانی ڈھانچہ برآمد،علاقہ میں خوف ہراسپھیل گیا

لاہور(کر ائم رپورٹر )باٹا پور کے علاقہ میں کھیتوں سے انسانی ڈھانچہ برآمدہونے پرعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔مقامی دیہاتوں کے سینکڑوں افراد ڈھانچہ دیکھنے موقع پر پہنچ گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈھانچہ قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں واقع کھیتوں میں کھیتی باڑی کے دوران مٹی میں دبا ہوا انسانی ڈھانچے کے اعضا دیکھ کر کسانوں نے پولیس کو اطلاع کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ڈھانچہ پرانا ہونے کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکا ہے۔

پوسٹمارٹم اور فرانزک کے بعد اس کی شناخت اور موت کا تعین کرنا ممکن ہو گا۔

مزید : علاقائی