محمد حفیظ برطانیہ سے سرجری کرانے کے بعد لاہور پہنچ گئے

محمد حفیظ برطانیہ سے سرجری کرانے کے بعد لاہور پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹر محمد حفیظ ہاتھ کی سرجری کرانے کے بعد انگلینڈ سے واپس لاہور پہنچ گئے۔محمدحفیظ اپنے انگوٹھے کی دوسری فالو اپ سرجری کروا کر واپس آئے ہیں۔واضح رہے کہ محمدحفیظ پی ایس ایل فورمیں لاہورقلندرزکی جانب سے کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔حفیظ کو ڈاکٹرز نے فالو اپ سرجری کے بعد 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی