حالیہ شکست کے بعد ہمیں بہت محنت کی ضرورت ہے:عماد وسیم

حالیہ شکست کے بعد ہمیں بہت محنت کی ضرورت ہے:عماد وسیم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کو پاکستان ٹیم کے قائم مقام کپتان عماد وسیم نے ایک بڑی شکست قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا، حارث سہیل کی 130رنز کی اننگز بھی پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں شکست سے نہ بچاسکی۔پاکستان ٹیم کے قائم مقام کپتان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی شکست ہے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، تاکہ مستقبل میں فتح سمیٹ سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پچاس اوور کی کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں ہمیں اس بارے میں سوچنا پڑے گا، تمام کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں بھی 20رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔

، 328رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر 307رنز ہی بناسکی، جیسن بینڈروف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی