ریماکودورہ جیل میں گارڈ آف آنرپیش کرنے پر شوبز شخصیلت کا ملاجلاردعمل

ریماکودورہ جیل میں گارڈ آف آنرپیش کرنے پر شوبز شخصیلت کا ملاجلاردعمل
 ریماکودورہ جیل میں گارڈ آف آنرپیش کرنے پر شوبز شخصیلت کا ملاجلاردعمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اداکارہ ریما خان کو جیل کے دورہ کے دوران گارڈ آف آنر پیش کئے جانے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے اس قسم کا واقعہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اداکارہ کو جیل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے اس واقعہ کے پیچھے کیا عوامل کارفرما تھے اس کا جواب تو ارباب اختیار ہی دے سکتے ہیں ۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ریما ہمارے ملک کی ایک نامور فنکارہ ہیں اور انہوں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے لیکن انہوں نے ایسا کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا جس پرتمام قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے ان کو جیل میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے۔ہوم سیکرٹری پنجاب نے یہ کام کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔ یاد رہے کہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیل کا دورہ کرنے والی اداکارہ ریما خان کو گارڈ آف آنر کا تحفہ پیش کیا تھا۔23 مارچ کو صدر مملکت کے ہاتھوں پرائڈ آف پرفارمنس پانے والی اداکارہ ریما کو لاہور میں جیل کے دورے کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیاتھا۔ اداکارہ ریما خان کو جیل میں گارڈ آف آنر ہوم سیکریٹری پنجاب کے حکم پر دیا گیا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں اداکارہ کو کسی وزیر اعلیٰ ، وزیر داخلہ یا وزیر قانون کی طرح گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔گارڈ آف آنر غیر ملکی مہمانوں، وزیر اعظم، صدر ، وزیر داخلہ سمیت دیگر حکومتی شخصیات کو دیا جاتا ہے لیکن اداکارہ ریما خان کو کس بنا پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس کا جواب انہیں اس اعزاز سے نوازنے والے ہی دے سکتے ہیں۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری ،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان ،فانی جان،عینی طاہرہ و دیگر نے کہا کہ ہمارے ملک میں جو نہ ہوجائے وہ کم ہے۔شوبز شخصیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب سینئر اداکاراؤں کی موجودگی میں مہوش حیات جیسی جونیئر فنکارہ کو تمغہ امتیاز سے نوازا جا سکتا ہے تو ریما کوجیل میں گارڈ آف آنر کیوں نہیں دیا جاسکتا اس ملک میں مفاد پرست جب چاہیں اپنے مطلب کی خاطر قوانین میں تبدیلی کا اختیار رکھتے ہیں۔کچھ فنکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان سے بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن ان کے دور حکومت میں بھی کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی بلکہ کئی معاملوں میں میرٹ کی دھجیاں اس طرح اڑائی گئی ہیں جس کا ثانی نہیں ملتا مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

جس۔

کے باعث غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہورہی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ سے مستقبل میں مہنگائی کا وہ طوفان آئے گا کا تصور کرکے بھی خوف آرہا ہے ۔

مزید : کلچر