فریال محمود اور عبیر رضوی کی سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر تنقید کی زد میں

فریال محمود اور عبیر رضوی کی سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر تنقید کی زد میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سوشل میڈیا پر گاہے کچھ اداکارائیں اپنی ایسی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں کہ ایک طوفان برپا ہو جاتا ہے۔ اب ایک فوٹوگرافر نے ماڈل و اداکارہ فریال محمود اور عبیر رضوی کی تصاویر ایک ساتھ اپنے انسٹاگرام پر لگا دی اور ساتھ لکھ دیا کہ ’فریال بمقابلہ عبیر‘۔ اگرچہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لئے اس طرح کے ملبوسات پہننا معمول کی بات ہے اور وہ بھی ماڈلز کے لئے کہ ان کا پیشہ ہی ایسے ملبوسات کی نمائش کرنا ہے۔ تاہم بعض لوگوں کے لیے ایسی تصاویر ناقابل برداشت ہوتی ہیں جس کا اظہار وہ تصویر دیکھنے کے بعد کمنٹس میں کرتے ہیں۔یہ تصویر بھی پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ اس نوع کے صارفین تنقید کے تیر برسانے لگے، کہ ان تصاویر میں دونوں ماڈلز نے مغربی طرز کا مختصر لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔
کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا کہ ’’بے شرمی بمقابلہ بے شرمی۔‘‘ ایک اور نے کہا کہ ’’دونوں کے لئے ایک ہی لفظ، کراہت آمیز۔‘‘ ایک اور شخص نے لکھا کہ ’’صبح صبح ہی ان بے شرموں نے غصہ دلا دیا۔‘‘ ایک لڑکی نے لکھا کہ ’’ننگا پن اپنے عروج پر۔‘‘

مزید :

کلچر -