پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کی حمایت کے حق میں نہیں ، نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کی حمایت کے حق میں نہیں ، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر حکومت کی جانب سے تاحال رابطہ نہیں کیاگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویومیں نفیسہ شاہ نے کہا کہ ان کی جماعت کا اس معاملے پر موقف بلکل واضح ہے کہ ان کی جماعت ان عدالتوں کی حمایت نہیں کرتی۔ہم ایک متوازی نظام عدل اور کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرتے جو آئین کے دیے گئے بنیادی حقوق کی نفی کرتا ہو۔پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ فوجی عدالتیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔اس لیے ہم ان عدالتوں کی اْصولی مخالفت کرتے ہیں۔اگر حکومت اس معاملے پر بات کرنا چاہتی ہے تو ان کی جماعت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی وجوہات کے بارے میں حکومتی دلیل سننے کے بعد اس معاملے پر دوبارہ بھی سوچ سکتی ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ اول