گانوں میں غیر مہذب الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے،طاہر نوشاد

گانوں میں غیر مہذب الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے،طاہر نوشاد
 گانوں میں غیر مہذب الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے،طاہر نوشاد

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و گلوکار طاہر نوشادنے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میں ہراس چیز کے خلاف ہوں جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے ۔ غیر معیاری پنجابی گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ماں بہن اور بیوی کے احترام کا درس دیتا ہے مگر بے شمار نئے گلوکاروں نے اپنے گانوں میں غیر مہذب الفاظ کوشامل کرتے ہوئے خود کو گلوکار کہلوانے کی ناکام کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے فوک گلوکاروں کے گانوں میں گستاخی اوربے حیائی کی کھلم کھلا تعلیم دی جارہی ہے جونوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے ، ہمیں ایسے غیراخلاقی گانوں اور گلوکاروں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے متعارف کروایا جاسکے ۔

مزید : کلچر